Breaking

Post Top Ad

Wednesday, February 14, 2018

محترم جہانگیر نایاب صاحب انٹرویو

محترم جہانگیر نایاب صاحب

سرزمین بہار بھی اردو زبان کے لئے بڑی زرخیز رہی ہے -
بہار کے جن لوگوں نے عالمی سطح پر اپنی پہچان بنائی ہے اس میں ایک نام محترم جہانگیر نایاب صاحب کا بھی ہے - آپ نے اردو میں ایم اے کیا ہے -
رنگ سخن فورم کے ایڈمن ہیں - ہم نے ان سے  گفتگو کی - جسے یہاں پیش کر رہے ہیں -
(مجاہد سلیم)

میں کبهی کسی ادبی گروپ میں  "نایاب جہانگیر صاحب" کے ساته میں ہوا کرتی تهی.... کئی بار ان کی سنجیدہ شاعری نظر سے گزری...  انداز بیاں .... اسلوب شاعری نے متوجہ کیا..... جہاں تک میں سمجه سکی ہوں وہ نئی زمین پر غزل کہنا زیادہ پسند کرتے ہیں..  انہیں نے مشکل ردیف پر اچهی غزلیں کہیں اور ایک ایک شعر کے ساته پورا انصاف کیا.... انہوں نے اپنی شاعری میں خارجی ماحول کو خاص مقام دیا ہے.....
ذہن میں  خیال گزرا کہ  کہکشاں کی تشکیل کے لئے انہیں گروپ میں شامل کروں   مگر ذاتی طور پر ان سے رابطہ کرنا عادت کے مطابق غیر مناسب لگا.......
مگر پهر ایک روز وہ خود ہی بڑی شان سے ہماری محفل میں شامل ہو کر کہکشاں کہی رونق بڑها دی

محترم نایاب جہانگیر صاحب نے جس طرح انٹرویو کے سوالات کے  نپے تلے الفاظ میں جواب عنایت کئے ہیں.. اس کا مطلب یہ نہیں کہ سوال کا جواب دے کر انٹرویو کا بوجه  اتارا ہو....
بلکہ یہی ان کی شخصیت کا خاصہ ہے.. "شخصی نمائش انہیں قطعی پسند نہیں." میں ایسا اس لئے سوچ رہی ہوں کہ  پہلی نشست میں ہی  انہوں نے جواب مرحمت فرما کر ہمیں حیران کر دیا تها..  میں نے اب تک نہیں دیکها کہ انہوں کسی ایک تحریر پر ایک سے زیادہ بار گفتگو کی ہو.. اور یہ بهی نہیں دیکها کہ انہوں نے کسی تحریر پر لمبی گفتگو کی ہو..... مگر یہ ضرور دیکها  آپ نےصرف  ان ہی تحریر پر اپنی بات رکهی جہاں امکان کا دروازہ کهلا ہو....... اس سے پتا چلتا ہے کہ  آپ کا ذوق-معیار کافی بلند ہے.....
اچها لگا آپ سے گفتگو کر کے ........نیک تمنائیں محترم  جہانگیر نایاب صاحب کے لئے......
(زارا فراز)

واہ۔۔ادبی کہکشاں تیرا جواب نہیں!!!
سر زمین بہار سے عالمی سطح پر اپنی پہچان ،اپنی حقیقت ہم سبھی تک پہنچانے والے ایک باکمال شاعر، ایک بےمثال شخصیت سے متعارف ہونے کا موقع فراہم کرنے پر ادبی کہکشاں کی بےحد ممنون ہوں۔
آپ کی کئ غزلیں فیس بک پر نظرنواز ہوئیں۔منفرد اندازبیاں کا دامن تھامے خوب صنف غزل کے گیسو سنوارتے ہیں۔

نایاب ہیں تبھی تو استاد محترم نے اس نام سے نوازا ۔
۔ماشاء الله ۔

کیا کہنے کہ ابھی تو دنیا کی جانب نگاہیں اٹھیں ہی تھیں کہ قلم کا ساتھ چاہ لیا۔۔تبھی تو یہ روانی و سلاست پالی۔

چلئے خوشی ہوئی کہ افسانے پڑھنے کی حد تک تو پسند فرما لیتے ہیں ورنہ تو اکثر قلم کار اپنی صنف نہ پاکر دائیں بائیں ہو جاتے ہیں۔
صد فی صد تائید کہ ہر تحریر قلم کار کے جذبات، خیالات، تخیلات کی عکاس ہوتی ہے اسی لئے دل کے قریب ہوتی ہے۔
نایاب ہیں تو کلام
بے نظیر ہوگا ہی!
ماشاء الله ۔۔درس و تدریس۔۔۔کیا کہنے کہ پیمبری کو لئے کوشاں کوشاں ہیں۔
ماشاء الله مختلف جرائد میں تصانیف کے شائع ہونے پر خصوصی مبارک باد ۔
خوب سے خوب تر کی تلاش ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔ورنہ خوش فہمی جمود طاری کروادیتی ہے۔
پیغام بھی خوب ہے کیا کہنے۔
کہ تنقید ہی تو راستہ دکھاتی ہے
ایک بار پھر ڈھیر ساری مبارک باد و نیک خواہشات ۔
(فریدہ نثار)

جہانگیر نایاب بھائی کو تقریباََ دو تین برس سے جان رہا ہوں، انکی ادبی صلاحیت کا اعتراف کرتا ہوں، جس سنجیدگی سے الفاظ کو شعری جامہ عطا کرتے ہیں وہ قابل ستائش ہے،
جہاں تک شخصیت کا معاملہ ہے میری اکثر فون پر باتیں نایاب بھائی سے ہوتی رہتی ہیں،
بے حد سلجھے ہوئے اور مخلص انسان ہیں، اور سب سے بڑی بات یہ کہ ادبی صلاحیت ہونے کے باوجود کبھی خود پر غرور نہیں کیا۔

میری نیک خواہشات نایاب بھائی کے ساتھ ہیں
اللہ انہیں سلامت رکھے اور مزید بلندی عطا کرے
آمین
(عامر نظر)

جہانگیر نایاب کی شخصیت سے روبرو ہو کر اچھا لگا,انہیں دو تین سالوں سے میں جانتا ہوں..اکثر مجھے فون کرتے ہیں آج بھی ان سے بات ہوئی ...جہاں تک ان کی شاعری کی بات ہے ماشا ﷲ وہ ایک مکمل شاعر ہیں..زبان و بیان پر اچھی پکڑ ہے...غزلوں میں روانی کے ساتھ گہرائی بھی ہوتی ہے...سائیں سلامت رکھے...
(انعام عازمی)

📚 *انٹرویو ایونٹ -ادبی کہکشاں (2018)* 📚

******************************

*1: سب سے پہلے تو آپ اپنا نام ....قلمی نام بتائیں اور یہ بهی کہ یہ نام آپ نے کیوں رکها؟*
جواب: خاندانی نام محمد جہانگیرعالم
اور ادبی نام : جہانگیر نایاب،  یہ نام مجھے میرے مشفق استاد پروفیسر عنوان چشتی مرحوم کا دیا ہوا ہے

*2: آپ نے لکهنے کا آغاز کس سن میں کیا؟آپ کی پہلی تحریر کیا تهی؟*
جواب : میں نے لکھنے کا آغاز تقریباً بارہ سال کی عمر سے کیا تھا

*3: اپنے ادبی سفر کے کارنامے یا کوئی دل چسپ واقعہ سنائیں؟*

جواب: کوئی خاص نہیں

*4:آپ کو  اردو ادب کی کون سی صنف پسند ہے؟اور آپ کس صنف پر اچها لکھ سکتے/سکتی ہیں؟*
جواب: غزل،  نظم، دوہا، ماہیا، افسانہ وغیرہ میرے پسندیدہ اصناف ہیں مگر بنیادی طور پر غزل اچھا لکھ سکتا ہوں ، افسانہ مجھے بہت پسند ہے مگر صرف پڑھنے کے حد تک

*5: اپنی لکهی ہوئی کوئی تخلیق جو آپ کو پسند ہو؟*
جواب : اپنی درجنوں غزلیں مجھے بہت پسند ہیں

*6: کوئی ایسی تحریر جو آپ لکهنا چاہتے/چاہتی ہوں؟*
جواب : جی چاہتا تو ہوں کہ جو سب سے منفرد ہو

*7: آپ کی مصروفیت کیا ہیں؟کیا آپ ان مصروفیات سے مطمئن ہیں؟*
جواب: درس و تدریس، مطالعہ، خدمتِ خلق، جی میں اپنی مصروفیات سے مطمئن ہوِں

*8: آپ کا پسندیدہ رنگ، موسم، پهول اور خوشبو؟*
جواب :گلابی، سفید، مہرون، سردی اور برسات، گلاب، چنبیلی، سلسبیل اور ویل اسٹون

*9 آپ لکهنے کے لئے کس طرح کا ماحول پسند کرتے/کرتی ہیں؟*
جواب : پُر سکون ماحول اور تنہائی

*10: کیا آپ اپنی نجی زندگی کے بارے میں کچھ بتانا پسند کریں گے/گی؟*
جواب : نہیں

*11:  آپ کی کوئی تصنیف  ہے؟ انٹر نیٹ پر آپ کی تخلیق کسی فورم یا ویب پر دستیاب ہو سکتی ہے؟*
جواب : جی ریختہ، مضامین ڈاٹ کام، رنگِ سخن فورم، بزم غزل، وغیرہ میں

*12: آپ کی تخلیق ہندوستان کے  کن رسائل و اخبارات میں شائع ہو چکی ہے ؟ پہلی تحریر کب اور کہاں شائع ہوئی ؟*
جاب :کتاب نما دہلی،بیسویں صدء دہلی،  ملی اتحاد دہلی، پاسبان چنڈیگڑھ آجکل دہلی، ایوان اردو دہلی ، بصارت، ابجد، نوائے بنگال، روحِ ادب کولکاتہ، ارمغانِ اہتسام پاکستان، اور دیگر گئی رسائل میں
اخباراب میں
پندار، راسٹریہ سہارا، قومی تنظیم، انقلاب، پنجاب کیسری اردو، سیاسی افق، وغیرہ

*13: آپ کے پسندیدہ شاعر،ادیب یا شخصیت؟*
جواب : میر،غالب ،اقبال ، شکیل ساحر، بانی عرفان صدیقی،فیض، احمد فراز شہریار، خورشید طلب، عزیزنبیل، ارشد جمال صارم، سالم سلیم، امیر امام، عرفان وحید، مہندر کمار ثانی

*14: اردو ادب کے حوالے سے آپ کس حد تک مطمئن ہیں؟*
جواب: کافی مطمئن ہو اردو کا دائرہ وسیع سے وسیع تر ہوتا جا رہا ہے

*15: آپ جو لکهتے ہیں کیا اس سے مطمئن ہیں؟.....کیا آپ، کبهی  لکهنا  چهوڑ سکتے/سکتی ہیں؟*
جواب : نہیں ابھی تو خوب سے خوب تر کی تلاش میں ہوں

*16: آپ لکهنے کے لئے کس چیز کا استعمال کرتے/کرتی ہیں؟ قلم کاغذ یا موبائل...؟؟؟*
جواب : کاپی قلم ۔۔۔کبھی کبھی موبائل بھی

*17: اپنے مذہب کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟*
جواب : اسلام ہی سچا مذہب ہے

*18: آج جو ہندوستان کے حالات ہیں اس کے بارے میں کچھ کہنا چاہیں گے/گی؟*
جواب : میں کیا کہوں موجودہ صورتِ حال تو پوری دنیا میں عیاں ہے

*19:  ادبی کہکشاں میں شامل ہو کر آپ کو کیسا لگا؟ اس گروپ کی   کوئی ایسی شخصیت جس نے آپ کو متاثر کیا ہو؟*
جواب : بہت اچھا لگا یہاں ایک مشن کے تحت کام ہو رہا ہے جو خوش آئند پہل ہے
میں مجاہد صاحب، دانش اثری صاحب، زارا فراز اس صاحبہ سے ذاتی طور متاثر ہوا ہوں

*20: اپنے قاری کے لئے کوئی پیغام؟*
جواب : میں اپنے قارئین کو یہی پیغام دینا چاہوں گا کہ میری تخلیقات پر صرف داد ہی نہ دیں بلکہ کمزوریوں کی نشاندہی بھی کریں

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Pages