Breaking

Post Top Ad

Sunday, September 30, 2018

نعت

ہے نقش جن کے دل میں محبت رسول ؐ کی
ان کے نصیب میں ہے زیارت رسول کی
دنیا کے مال و زر کی اسے کچھ ہوس نہیں
جس نے کمالی بخت سے دولت رسولؐ کی
جنت کا در کھلا ہے اسی کے لیے سدا
جو مانتا ہے دل سے نصیحت رسولؐ کی
جنت کا اصل میں وہی حقدار ہوگیا
جس نے قبول کر لی اطاعت رسولؐ کی
دن رات مانگتا ہوں خدا سے دعا یہی
پرویزؔ کو ملے گی وہ رحمت رسولؐ کی
کرشن پرویز
At/P.O:Kharar
Dist:Mohali-140301(Punjab)

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Pages