Breaking

Post Top Ad

Sunday, September 30, 2018

نعت

رسولِ پاک کے نقشِ قدم ہمارے ہیں
انھیں سے گردشِ افلاک بھی سنوارے ہیں
میں روشنی کے لئے دربدر کہاں جاؤں
مرے رسول کی چادر میں جب ستارے ہیں
فرشتے آپ کے در پر جبین ملنے لگے
خدا کا آخری پیگام جب اتارے ہیں
کبھی تو ہوگا میسر حضور کا جلوہ
اسی امید پہ ہم نے بھی دن گزارے ہیں
انھیں کے ذکر سے ملتی ہے دولتِ کونین
کہاں کا سود و زیاں اور کہاں خسارے ہیں
مرے نبی کی رسالت کا فیض ہے مسعودؔ
بجھے بجھے سے سبھی کفر کے شرارے ہیں

ڈاکٹر مسعود جعفری
حیدر آباد
موبئل۔9949574641 

x

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Pages