Breaking

Post Top Ad

Sunday, September 30, 2018

گلے شکوے کو اب دل سے بھلانے کی ضرورت ہے




گلے شکوے کو اب دل سے بھلانے کی ضرورت ہے
دلوں میں ایکتا پھر سے جگانے کی ضرورت ہے
رہے ہندو‘ مسلماں‘ سکھ عیسائی میں نہ کچھ دوری
محبت کا حسیں گلشن کھلانے کی ضرورت ہے
ہمارے ملک کی تہذیب جو قائم ہے صدیوں سے
اسے ہر حال میں ہم کو بچانے کی ضرورت ہے
کسی کے دل میں نفرت اور حسد باقی نہ رہ جائے
سبھوں کو پیار سے باہم ملانے کی ضرورت ہے
جو ہے خالق ہمارا اور ہے ربِ دوعالم بھی
اسی کے آستاں پر سر جھکانے کی ضرورت ہے
شہیدوں نے لہو دے کر وطن کی آبیاری کی
یہی جذبہ ہراک دل میں جگانے کی ضرورت ہے







غلام سرور ہاشمی


No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Pages