Breaking

Post Top Ad

Sunday, September 30, 2018

موت

موت

قصر عالی شان کو بھی گِرادیتی ہے موت
زلزلہ لاکر تباہی جب مچا دیتی ہے موت



گھونٹ دیتی ہے ہزاروں آرزوؤں کا گلا
لُوٹ لیتی ہے یہ اکثر زندگی کا قافلہ


کھینچ دیتی ہے یہ اکثر دار پر منصور کو
خاک پر بے بس لِٹا دیتی ہے ہر مغرور کو 


مانگ سے سیندور بڑھ کر نوچ لیتی ہے اجل
ظلم ڈھانے کی کبھی جب سوچ لیتی ہے اجل


دلہنوں کے واسطے لے کر کفن آتی ہے موت
شاخ کے سائے کی مانند پھیلتی جاتی ہے موت

چوڑیوں کو توڑ دینا موت کا اک کھیل ہے
رُخ ہوا کا موڑ دینا موت کا اک کھیل ہے 

زیست کو مسرور پاکر اور جل جاتی ہے موت
کشتیوں کو موج کی صورت نگل جاتی ہے موت

سر سے یہ مریمؔ کی چادرچھین لیتی ہے کبھی
باپ سے اور ماں سے دختر چھین لیتی ہے کبھی


بربطِ ہستی کے تاروں کی خموشی موت ہے
دل نشیں رنگیں نظاروں کی خموشی موت ہے


گلشنِ ہستی میں کیا ہے؟بادِ صرصر موت ہے
جو بھی ہے ذی جاں یہاں‘اس کی مقدر موت ہے

میرے دروازے پہ جب مغمومؔ آئے گی اجل
اک تبسم بن کے لب پر پھیل جائے گی اجل 



محمد باعشن مغموم کلکتوی
2nd  Floor,4,Princep Street,
Kolkata- 700072

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Pages