Breaking

Post Top Ad

Sunday, September 30, 2018

دشمنی دل میں بساتے ہیں زمانے والے

دشمنی دل میں بساتے ہیں زمانے والے
خود ہی مٹ جائیں گے اوروں کو مٹانے والے
ہم کو معلوم ہے انجام ہراک ظالم کا
خود بھی روئیں گے کبھی ہم کو رلانے والے
یوں تو ملتے ہیں زمانے میں بہت دوست مگر
کم ہی ملتے ہیں محبت کو نبھانے والے
وقت مٹھی سے نکل جائے گا بالو کی طرح
ہوش میں آذرا یوں وقت گنوانے والے
ایک اک پل کی کرو قدر ہمیشہ سرورؔ
پھر نہ آئیں گے یہ لمحے کبھی جانے والے
    غلام سرور ہاشمی

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Pages