Breaking

Post Top Ad

Sunday, September 30, 2018

رسولؐ اللہ کا

عارضِ پُر نور تھا کیسا رسولؐ اللہ کا
چاند سے بھی تھا حسیں چہرہ رسولؐ اللہ کا
کاش ہوجاتی عنایت مجھ پہ بھی اللہ کی
دیکھ لیتا خواب میں جلوہ رسولؐ اللہ کا
گُنبدِ خضریٰ ہی رہتا ہے مرے پیشِ نظر
ہے تصور میں مرے روضہ رسولؐ اللہ کا
مجلسِ شوریٰ میں تھے جید صحابیؓ آپؐ کے
مرکزِ تنظیم تھا اعلیٰ رسولؐ اللہ کا
جا نہیں سکتے وہاں تک حضرتِ روح الامیں ؑ 
جس جگہ تک تھا قدم پہنچا رسولؐ اللہ کا
رحمتوں کی بارشیں ہوتی ہی رہتی ہیں وہاں
ہے جہاں جس دیش میں روضہ رسولؐ اللہ کا
ڈھونڈتی ہی رہ گئی دنیا جمیلؔ فاطمی
پر نہیں دیکھاکبھی سایہ رسول اللہؐ کا 

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Pages