Breaking

Post Top Ad

Sunday, September 30, 2018

حمد

حمد لکھ کر ثواب مانگتا ہوں
اپنے خط کا جواب مانگتا ہوں
زندگی کا نصاب مانگتا ہوں
ایک اُم الکتاب مانگتا ہوں
لاڈلا ہوں ثواب مانگتا ہوں 
نیکیوں کا حساب مانگتا ہوں
تیرے جلوؤں کی تاب مانگتا ہوں
اک نظر کامیاب مانگتا ہوں
جاگتے سوتے بس تجھے دیکھوں
یہ حقیقت یہ خواب مانگتا ہوں
مجھ کو جنت میں پھر پہنچنا ہے
اک طہورا شراب مانگتا ہوں
ہیں گنہ میرے بے شمار انیسؔ
رحمتِ بے حساب مانگتا ہوں




انیس احمد خاں انیسؔ
91LawyersChambers
SupremeCourtofIndia
NewDelhi-110001
Mob:9811160288

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Pages