Breaking

Post Top Ad

Monday, October 29, 2018

نعت

بزم ادب و طرحی مشاعرہ میں کہا گیا مکمل کلام۔

کتنی اعلیٰ ہے تیری شان رسول عربی ﷺ
تجھ پہ نازل ہوا قرآن رسول عربی ﷺ

ہے یہی عرض مدینے میں بلا لو پھر سے
بن سکوں پھر سے میں مہمان رسول عربی ﷺ

وصف کیا لکھے کوٸی دونوں جہاں میں آقا
ہے خدا خُد ہی ثنا خوان رسول عربی ﷺ

ایک ہم پر ہی نہیں آپ کا احساں آقا
ساری خلقت پہ ہے احسان رسول عربی ﷺ

اپنے دیدار کا شربت تم پلانا اس دم
جب نزع میں ہو میری جان رسول عربی ﷺ

وصف سرکار ہی ہے زندگی اپنی عنبر
نعت بخشش کا ہو سامان رسول عربی ﷺ

از قلم۔ تنویر خان عنبر امجدی بھیونڈی 8080576969

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Pages