Breaking

Post Top Ad

Wednesday, October 23, 2019

منتظر قدم قدم اک نیا سراب ہے

منتظر قدم قدم اک نیا سراب ہے
منزلوں پہ دھند ہے کہ وقت کا نقاب ہے
شورشیں ہیں ہرطرف‘ مضطرب ہے ہر کوئی
عالمی سکون بھی نذرِ اضطراب ہے
اتحادِ باہمی کا درسِ نو ملے کہاں
جب جنونِ عصبیت شاملِ نصاب ہے
کام کررہے ہیں جو قوم کی بھلائی کا
انھیں کے حق میں بے حساب اجر ہے ثواب ہے
رہگزارِ امن پر قلم رہے رواں دواں
اسی کے دم قدم سے تو آتا انقلاب ہے
عارفہؔ ہیں مشکلیں ہراک قدم پہ آج کل
لمحہ لمحہ زندگی کا بن گیا عذاب ہے

عارفہ رُخسانہ
H,No.10-1-50,MohallaCharwadan
P.o:Siddipet,Dist.Siddipet-502103(T.S)

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Pages