Breaking

Post Top Ad

Saturday, February 22, 2020

آدابِ گفتگو Aadab -e- Guftagu

بانو مہر سلطانہ

طالبہ۔بی ایس سی (کمپیوٹر سائنس)
اکا مہادیوی مہیلہ کالج۔بیدر(کرناٹک)

       آدابِ گفتگو

آدابِ گفتگو Aadab -e- Guftagu
آدابِ گفتگو Aadab -e- Guftagu 

اکثر خیال کیا جاتا ہے کہ پُر کشش نظر آنے کے لئے خوبصورت چہرہ ضروری ہے حالانکہ یہ بات کسی حد تک صحیح بھی ہے‘لیکن اُس کے علاوہ انسان کی گفتگو بھی شخصیت جاذب بنانے میں معاون ہوتی ہے۔جو لوگ پرکشش شخصیت کے مالک ہیں ان کا جب جائزہ لیا گیا تو ان کی جاذبیت کا راز تیکھے نین نقش میں نہیں بلکہ اُن کی شگفتہ مزاجی اور آدابِ گفتگو میں ملا۔ اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کی شخصیت بھی پرکشش ہوتو سب سے پہلے اپنے لباس پرتوجہ دیجئے اور اپنے آپ کو بے جا پژمردگی کے خول سے نکال کر اپنے چہرے پر خوشگوار تاثر کا غازہ ملئے۔ہنستا ہوا چہرہ بذات خود ایک حُسن ہے ۔اس کے علاوہ آپ کی آوا زاور لب  ولہجے کا پُر کشش ہونا بہت ضروری ہے۔ کھردرے لہجے میں بات کرنا یا گفتگو کے دوران آخری فقرہ یا لفظ کو حذف کر دینا ‘غلط سلط زبان بولنا اور دورانِ گفتگو تکیہ کلام بار بار دہرانا یہ سب کچھ شستہ مذاق کی نشان دہی نہیں کرتے ‘بلکہ ان سب سے ہمارا پھوہڑ پن عیاں ہوتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے آدابِ گفتگو پر توجہ  دی جائے ۔لب ولہجہ کے متعلق یہ بھی ضروری ہے کہ اردو بولتے وقت بہت زیادہ الفاظ حلق سے نکالے جاتے ہیں ۔یہاں بولی مراد نہیں بلکہ ’’ادائیگی‘‘ ہے کہ ہم خواہ کہیں کی زبان بھی بولیں ‘ادائیگی کے لئے لہجہ نرم ‘شستہ اور گفتگو پُر مذاق رکھئے تاکہ وہ سننے والوں کے کانوں میں رَس گھولیں۔اکثر دیکھا گیا ہے کہ بہت حسین چہرے اسی لئے اور زیادہ حسین دکھائی دینے لگتے ہیں کہ اُن کی آواز و گفتگو بے حد شستہ اور شائشتہ ہوتی ہے۔  
 ٭٭٭
دو شعر
سید نفیس دسنوی
آپ نے کہا تھایہ اچھے دن بھی آئیں گے
پھر بھی ظلم ونفرت کا ہرطرف نظارا ہے
نفیس اچھے دنوں کا خواب پورا ہونہیں پایا
مگر دل میں تمنا آج بھی کروٹ بدلتی ہے

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Pages