Breaking

Post Top Ad

Tuesday, March 3, 2020

Ek Hangama Barpa Rawan Aajkal > Mazhar Muhiyuddin

ایک ہنگامہ برپا رواں آج کل
کوچہ کوچہ ہے نوحہ کناں آج کل
اہلِ ایماں پہ پابندیاں آج کل
کوہِ صبر و رضا، شادماں آج کل 
ہر طرف شورِ آہ و فغاں آج کل
جان لیوا ہیںیہ سرخیاں آج کل
کل بھی تھے آج بھی ہیں بہت ان گنت
حق کے منکر ہیں اور بدگماں آج کل
یہ تو مسلک کے جھگڑے ازل ہی سے ہیں
پاس رہ کر بھی ہیں دوریاں آج کل
کتنا رنگین اور کتنا سنگین ہے
اردو شعر و ادب کا زیاں آج کل
حق پرستوں پہ دائم ہے قائم میاں 
اُس کی رحمت کا ہاں سائباں آج کل 
کام آئے گا مظہرؔ بالآخر یہی 
عزم محکم جواں ہے جواں آج کل


مظہر محی الدین

C/o:IsmailPanwala,3rdCross
H.No:9-7-680NearMahanthaliyaSchool
B.T.PatilNagar.Koppal-583231(K.S)
Ek Hangama Barpa Rawan Aajkal > Mazhar Muhiyuddin
Ek Hangama Barpa Rawan Aajkal > Mazhar Muhiyuddin

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Pages