Breaking

Post Top Ad

Thursday, July 23, 2020

Mohammed Gayasuddin Sharib Taruf wa Ghazal

محمد غیاث الدین شاربؔ

دبستانِ کڈپہ کے نوواردانِ بساطِ سخن میںمحمد غیاث الدین شاربؔ تیزی سے ابھرتا ہوا ایک نام ہے۔وہاں کے ادبی ماحول کا اثر لیکروہ بھی ادبی کارواں کے ساتھ چل پڑے ہیں۔غزل کو وسیلۂ اظہار بنایا ہے اور عصری رجحان کی مناسبت سے ان کی غزلوں میں بھی ایک نئی فضا ہموار ہوتی محسوس ہوتی ہے۔ان میں نئے فکر وخیال کے ساتھ وسعت اور تازہ کاری کے چراغ بھی روشن نظر آتے ہیں۔
اصل نام محمد غیاث الدین ہے اور شاربؔ تخلص۔والدِ ماجد کا اسمِ گرامی جناب محمد غوث ہے۔کڈپہ میں ولادت۱۷؍مارچ ۱۹۸۳؁ء کو ہوئی۔اردو اور تاریخ میں ڈبل ایم۔اے ہیں۔بی۔ایڈ اور ایم۔ فل بھی کیا ہے۔درس وتدریس کے مقدس پیشہ سے وابستہ ہیں۔ساتھ ہی تخلیقی عمل بھی جاری ہے۔۲۰۰۴؁ء سے شعری سفر کا آغاز کیا۔معروف شاعر وادیب ڈاکٹر اقبال خسرو قادری صاحب سے شرفِ تلمذ حاصل ہے۔ان کی زیرِ نظر غزل درونِ ذات سے بیرونِ ذات کے سفر کا اشاریہ ہے جس میں منظروں کے بیش قیمت موتی خوبصورتی سے جڑے نظر آتے ہیں۔
رابطہ۔
مکان نمبر۔7/263 روندرا نگر
۔کڈپہ۔
(A.P)516003 

غزل

قصور اس میں کچھ بھی تو اس کا نہیں ہے 
جو موسم کے جیسا بدلتا نہیں ہے

خریدار یوں تو بہت ہیں جہاں میں 
ضمیر وقلم میں نے بیچا نہیں ہے

فقط بندگی کی سند کے علاوہ 
جبیں پر کوئی نقش اچھا نہیں ہے

بہار اب کے آئی ہے صورت بدل کر 
کہیں پر کوئی پھول کھلتا نہیں ہے

تری جیب میں تیری منزل ہے شاربؔ
یہ مانا کہ رستے کا نقشہ نہیں ہے

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Pages