Breaking

Post Top Ad

Thursday, July 23, 2020

Sheen Meem Hasham Taruf wa Ghazal

ش۔م۔ہاشمؔ

آج کی دنیا اور اس میں بسنے والے لوگ عصری شاعری کا اہم ترین موضوع ہیں۔یہی وجہ ہے کہ آج کے بیشتر شعرا کی توجہ ر ومانیت(Rmantcism )سے زیادہ حقیقت نگاری پر مرکوز ہے۔کڈپہ کے ش۔م۔ہاشم صاحب بھی ایک ایسے ہی حقیقت پسند شاعر ہیں جن کی غزلوں کو دورِ حاضر کا اشاریہ کہا جاسکتا ہے۔
پورا نام شیخ محمد ہاشم ہے اورمحفف ش۔م۔ہاشم شعری پہچان۔والدِ محترم کا اسمِ گرامی جناب شیخ عبد الرزاق ہے۔راے  چوئی ضلع کڈپہ میں ان کی ولادت ۱۲؍مارچ۱۹۷۲؁ء کو ہوئی۔ایم۔اے‘بی۔ایڈ کے بعد ایم۔فل بھی کیا ہے۔سرِدست تدریسی فرائض انجام دے رہے ہیںاور مشقِ سخن بھی جاری ہے۔۱۹۹۵؁ء سے شعری کا آغاز کیا۔علامہ شارق جمال ناگپوری مرحوم سے شرفِ تلمذ حاصل رہا ہے۔غزل محبوب صنفِ سخن ہے۔ان کی نعتیہ شاعری بھی بڑے پائے کی ہوتی ہے۔ایک نعتیہ مجموعہ’’سرورِ کونین‘‘ زیرِطبع ہے۔زیرِ نظر غزل میں دنیا اور اس کے انسلاکات کی سچی تصویر کشی کی گئی ہے۔
رابطہ۔
مکان نمبر۔3/315 
نائک صاحب اسٹریٹ۔کڈپہ 
(A.P)516001

غزل
عجیب راہ ِطلب میں اداس ہے دنیا 
مری حیات کا بس اک لباس ہے دنیا

یہ بے وفا ہی سہی مجھ کو راس ہے دنیا 
کبھی ترے تو کبھی میرے پاس ہے دنیا

کبھی یہ وقت پہ محتاج کو نہیں ملتی 
جو بے نیاز ہیں ان کے ہی پاس ہے دنیا

خدا کے گھر میں بھی اس کو سکوں نہیں ملتا
دل ودماغ کے گر آس پاس ہے دنیا


جو کوششوں کے شجر ہی نہیں لگاتا ہے 
اسی کے واسطے اک حرفِ یاس ہے دنیا

حیات‘موت کے چشمے سے پھوٹ سکتی ہے 
یہی تو مردِ مجاہد کی آس ہے دنیا

حصارِ ذات سے باہر بھی جھانک کر دیکھو
پتہ چلے گا تمہیں ناسپاس ہے دنیا

خدا نے کیسی یہ دنیا بنائی ہے ہاشمؔ
ہر ایک شخص کو دوزخ کی پیاس ہے دنیا

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Pages