Breaking

Post Top Ad

Wednesday, February 14, 2018

محترم اصغرشمیم صاحب

محترم اصغرشمیم صاحب

شہر کلکتہ کے ایک بہت ہی اچھے شاعر و افسانہ نگار ہیں -
درس و تدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں - فیسبک پر اکثر آپ کی غزلیں پڑھنے کو ملتی ہیں - انہماک فورم پر آپ کے کئی ایک مائکرو فکشن موجود ہیں -

ہم نے محترم اصغرشمیم صاحب سے گفتگو کی اسے آپ کے سامنے پیش کر رہے ہیں -
(مجاہدسلیم)

اس  انٹرویو پر اپنا ایک شعر ذہن میں آیا کہ

*سکوت ٹوٹا کنکھیوں کے ہی اشاروں سے*
*وہ کم سخن، سخن آرا کسی طرح تو ہوا*

میں ان جوابات کے ایسے پن کو جوابات کے پردے میں نظر آنے والی منکسر مزاجی، کسر نفسی، اور کم  سخنی کے ساتھ سوالات کے فارمیٹ پر رکھوں گا... جس سے یہی لگتا ہے محترم اصغر شمیم صاحب نے فارم بھر کر سبمٹ کردیا ہے.... 😊

کیا ہی بہتر ہوتا کہ آپ سوالیہ فارمیٹ کو بجائے فارم، ملاقاتی جان کر ہم سے ملتے.....!
بہر کیف اس سلسلے میں شرکت ہی واقفیت کا باعث ہے... ایک اچھی طرحی غزل سے نوازا....

"عشق لافانی ملا اور زندگی فانی مجھے"

اس طرح "سے" ذہن میرا ہوگیا بیمار کیوں
کوئی ہنستا ہے تو ہوتی ہے پریشانی مجھے

خود سے بڑھ کر کرلیا تھا ان پہ اصغر اعتماد
عمر بھر مہنگی پڑی اپنی یہ نادانی مجھے

ہدیہ ء تحسین و تبریک و تشکر

(ادیب علیمی)

*کون ہوں میں نام کیا ہے کچه پتا مجهکو نہیں*
*دربدر کرتی رہی یہ چاک دامانی مجهے*

میں کئی گروپس میں اصغر شمیم صاحب سے ساته ہوا کرتی تهی.... ان کو کئی بار پڑهنے کا موقع بهی ملا..  کئی ایک مائکروف بهی پڑها حالانکہ وہ منفرد موضوعات پر قلم اٹهاتے ہیں  لیکن  مجهے ان کے میکروف نے کبهی متوجہ نہیں کیا مگر ہاں.....چهوٹی بحروں میں کہی گئیں غزلوں کے کئی کئی اشعار پسند آئے
انہوں نے شاعری میں روایتی اسلوب کو ہی اپنایا، زبان و بیان کی سادگی شعر میں ابہام نہیں پیدا کرتی...... اصغرشمیم صاحب آسان لفظوں کی مدر سے شعری تصایر میں معنوی رنگ بهرنے میں کامیاب رہے . ان کی شاعری میں عصری حسیت اور ذاتی تجربے کی آنچ صاف نظر آتی ہے
جس طرح وہ غزل کہنے کے لئے چهوٹی بحروں کا سہارا لیتے ہیں بالکل اسی طرح اپنی باتوں کو مجلس میں پیش کرتے ہوئے اختصار سے کام لیتے ہیں...تبصروں میں بهی کم سے کم لفظوں میں اپنے خیالات ظاہر کرنا ان کی پہچان ہے. سادہ طبعیت..... دوست مزاج .... ہر ایک کو عزت کی نگاہ سے دیکهنے والے  اور اپنی ذات کو *"میں کچه نہیں... جانے دو"* کے صیغہ میں رکهنے والوں میں ہیں . محفل میں خود کو بڑه چڑه کر پیش کر نا کبهی آپ کا شیوا نہیں رہا اور یہی بات ان کی شخصیت کو جاذب بناتی ہے......

(زارا فراز)

*محترم اصغر شمیم صاحب*
انٹرویو ایونٹ میں شرکت کی پر خلوص مبارک باد...

آپ کے جوابات پڑھ کر احساس ہوا کہ جواب دینے میں مجھ سے زیادہ بخیل آپ ہیں 😄😄

آپ کا یہ انداز بہت پسند آیا کہ آپ کو تمام موسم اور گروپ کے تمام لوگوں نے متاثر کیا؛

آپ کی سادگی جھلک رہی آپ کے جوابوں سے..

انٹرویو ایونٹ.. کے لئے بہت بہت مبارک باد...
دعائیں ہیں کہ اللہ پاک.. آپ کی ادبی خواہشات کو پورا فرمایے
(صادق اسد)

اصغر شمیم صاحب کا انٹرویو ابھی ابھی نظر نواز ہوا پڑح کر اچھا لگا۔
اس طرح سے ہم ان ادبی شخصیت سے متعارف ہوتے ہیں اور اس طرع سے اجنبیت دور ہوتی ہے اور تخلیق کار سے دوری کا احساس باقی نہیں رہتا۔
(علی نثار)
میں نےاصغر شمیم کی چند کاوشیں فیس بک انہماک پر پڑھیں ۔
اس گروپ میں شامل ہونے کے بعدکچھ تخلیقات پڑھنے کا موقعہ ملا ۔اس طرح کچھ کچھ   پہچان  سی ہے ۔

انٹرویو بہت مختصر انداز میں پیش کیا گیا۔۔۔جس کی وجہ سے تسلی بخش جوابات  ندارد ہیں۔
آپ کی خوبصورت کاوش پڑھ کر لطف اندوز ہوئی ہوں۔۔۔اللہ کرے زور قلم اور زیادہ ۔
بہت بہت مبارک
(ناہید طاہر)

محترم اصغر شمیم صاحب سے دو تین سالوں سے واقف ہوں ۔۔چھوٹی بحر میں غزلیں کہنے کا ہنر خوب جانتے ہیں، لیکن آپ کے مائیکرو فکشن کا جواب نہیں ۔۔۔انٹرویو ایونٹ میں اپنے جوابات سے ادبی کہکشاں کے ارباب ادب کو بہت کچھ بتا گئے ،سکھا گئے۔۔۔دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں
(منصور قاسمی)

محترم اصغر شمیم بھائی کو دو تین سالوں سے ذاتی طور پر جانتاہوں حالانکہ ان کی تخلیقات مختلف رسالوں اور اخبارات میں بہت دنوں سے پڑھتا آرہاہوں ان کے ہاں بے پناہ تخلیقیت ہے ۔۔۔۔چھوٹی بحر میں کامیاب غزلیں کہتے ہیں اور غزلیں بھی عموماً پانچ چھ اشعار پر مشتمل ہوتی ہیں مگر خوبصورت ہوتی ہیں

نیک خواہشات اصغر شمیم بھائی کے لیے
(جہانگیر نایاب)

📚 *انٹرویو ایونٹ -ادبی کہکشاں (2018)* 📚

انٹرویو نمبر   5

******************************

*1: سب سے پہلے تو آپ اپنا نام ....قلمی نام بتائیں اور یہ بهی کہ یہ نام آپ نے کیوں رکها؟*
⚪جواب :- اصل و قلمی نام... اصغر شمیم

*2: آپ نے لکهنے کا آغاز کس سن میں کیا؟آپ کی پہلی تحریر کیا تهی؟*
⚪جواب:- 1988 سے قومی تنظیم، پٹنہ سے چھوٹے چھوٹے مضامین لکھ کر

*3: اپنے ادبی سفر کے کارنامے یا کوئی دل چسپ واقعہ سنائیں؟*
⚪جواب:- واقعات تو بہت ہیں مگر کارنامہ کچھ نہیں
میں سب سے پہلے آپ سب کو یہ بتا دوں کہ میرا تعلق آرہ، بھوجپور، بہار سے ہے. نوکری کی مناسبت سے ان دنوں شہر کولکاتا میں مقیم ہوں.. آرہ یہ وہی شہر ہے جسے کبھی دبستان کا درجہ حاصل تھا.. دورحاضر کے ممتاز افسانہ نگاروں میں مشرف عالم ذوقی اور صغیر رحمانی، ممتاز شاعروں میں عالم خورشید اور نعمان شوق کا تعلق بھی اسی دیار سے ہے. پیدائش سے لے کر....... ایم. اے تک کی تعلیم میں نے اسی شہر سے حاصل کی ہے.. بی. اے میں نعمان شوق اور ایم. اے میں طلحہ رضوی برق میرے استاد تھے... گھر میں ادبی ماحول تھا.. مشہور شاعر عالم خورشید سب سے چھوٹے چچا کے دوست تھے اور گھر میں شعر و شاعری کی خوب محفل جمی رہتی تھی اور شاید یہی سے یہ شاعری والا کیڑا بھی میرے اندر منتقل ہو گیا.. ان دنوں قومی تنظیم، پٹنہ میں مختلف موضوعات پر میرے چھوٹے چھوٹے مضامین شائع ہوا کرتے تھے.. اخبار نوجواں میرے پسندیدہ رسالہ تھا میری ٹوٹی پھوٹی موضوعاتی نظمیں وہاں بھی تواتر سے شائع ہوتی رہتی تھیں.. پڑھائ کے دوران میں ایک کوچنگ سینٹر سے بھی وابستہ تھا ایک بار اس سینٹر پر ایک مشاعرہ منعقد کیا گیا اور شہر کے ممتاز شعرا مرحوم ماہر آروی، مرحوم تاج پیامی، مرحوم شاہد کلیم کے علاوہ نعمان شوق اور قربان آتش بھی مشاعرہ می مدعو تھے مجھے بھی پہلی بار مشاعرہ پڑھنے کا موقع ملا اس مشاعرے کا میں سب سے کم عمر شاعر تھا.. اس مشاعرہ میں پڑھی گئی غزل کا مطلع اور ایک شعر پیش خدمت ہے

گیت پیار کے گاؤ بابا
نفرت مت پھیلاؤ بابا

ہندو مسلم سیکھ عیسائی
ایک سبھی ہو جاؤ بابا

مشاعرہ کے اختتام پر صدر مشاعرہ نے کہا کہ میں تو سمجھا کہ یہ نوجوان شاعر کوئی رومانی غزل پیش کرے گا مگر غزل کا یہ تیور بتا رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں یہ ہمارے شہر کی نمائندگی کرے گا... یقینا ان لوگوں کی دعاؤں کا اثر ہے جو میں آج کچھ کہہ پا رہا ہوں.. اپنے والد صاحب کے منع کرنے پر میں نے کئی سال شعر و شاعری سے دوری اختیار کر لی پھر اپنی ساری توجہ اپنی پڑھائی اور پھر  نوکری کی تلاش میں لگا دی.. مستقل نوکری کے بعد 2008 کے بعد پھر  سے لکھنے لکھانے کا سلسلہ شروع ہو گیا.. جو اب تک جاری ہے.. میں نے اپنی غزل پر کبھی کسی سے اصلاح نہیں لی ہے .......

*4:آپ کو  اردو ادب کی کون سی صنف پسند ہے؟اور آپ کس صنف پر اچها لکھ سکتے/سکتی ہیں؟*
⚪ جواب:- غزل پسند ہے مائکرو فکشن لکھ سکتا ہوں

*5: اپنی لکهی ہوئی کوئی تخلیق جو آپ کو پسند ہو؟*
⚪جواب:- غزل

غزل

سوچتا ہوں تو بہت ہوتی ہے حیرانی مجھے
چھوڑ کر جاتی نہیں ہے دل کی ویرانی مجھے

دوسروں کی میں نگہبانی بھی کرتا کس طرح
ہر قدم کرنی پڑی اپنی نگہبانی مجھے

اس طرح سے ذہن میرا ہو گیا بیمار کیوں
کوئی ہنستا ہے تو ہوتی ہے پریشانی مجھے

سوچ میں گم صم کھڑا  ہوں کچھ سمجھ آتا نہیں
"عشق لافانی ملا ہے زندگی فانی مجھے "

اوب جاتا ہوں تو چادر تان کر سوتا ہوں میں
لمحہ لمحہ ڈس رہی ہے گھر کی ویرانی مجھے

کون ہوں میں نام کیا ہے کچھ پتا مجھکو نہیں
در بدر کرتی رہی یہ چاک دامانی مجھے

خود سے بڑھ کر کر لیا تھا ان پہ اصغر اعتماد
عمر بھر مہنگی پڑی اپنی یہ نادانی مجھے

اصغر شمیم

*6: کوئی ایسی تحریر جو آپ لکهنا چاہتے/چاہتی ہوں؟*
⚪ جواب:- ناول

*7: آپ کی مصروفیت کیا ہیں؟کیا آپ ان مصروفیات سے مطمئن ہیں؟*
⚪ جواب:- درس و تدریس
صد فی صد مطمئین ہوں
*8: آپ کا پسندیدہ رنگ، موسم، پهول اور خوشبو؟*
⚪جواب:- ہر رنگ، موسم اور خوشبو پسند ہیں

*9 آپ لکهنے کے لئے کس طرح کا ماحول پسند کرتے/کرتی ہیں؟*
⚪جواب :- جب دل و دماغ ساتھ دیں

*10: کیا آپ اپنی نجی زندگی کے بارے میں کچھ بتانا پسند کریں گے/گی؟*
⚪جواب:- خوشحال ادبی ماحول جہاں بیوی اور بچوں کو میرے بیشتر اشعار یاد ہیں

*11:  آپ کی کوئی تصنیف  ہے؟ انٹر نیٹ پر آپ کی تخلیق کسی فورم یا ویب پر دستیاب ہو سکتی ہے؟*
⚪جواب:- ریختہ پر میری غزلیں دستیاب ہیں

*12: آپ کی تخلیق ہندوستان کے  کن رسائل و اخبارات میں شائع ہو چکی ہے ؟ پہلی تحریر کب اور کہاں شائع ہوئی ؟*
⚪جواب:- ہندوستان اور پاکستان کے بیشتر رسائل میں میری غزلیں شائع ہو چکی ہیں..ہندوستان میں ایوان اردو، آمد، ثالث، شاعر، ہندوستانی زبان، امکان، شاندار، سب رس، تحریر نو وغیرہ وغیرہ پاکستان میں اجرا،  سیپ، روشنائی، ادب لطیف، تخلیق، آبشار، فنون وغیرہ وغیرہ.... پہلی تخلیق جو میری ایک نظم تھی اخبار نوجواں میں شائع ہوئی تھی

*13: آپ کے پسندیدہ شاعر،ادیب یا شخصیت؟*
⚪جواب:- ہر وہ شاعر و ادیب جس کی تخلیقات نے مجھے متاثر کیا

*14: اردو ادب کے حوالے سے آپ کس حد تک مطمئن ہیں؟*
⚪جواب:- مستقبل تابناک ہے

*15: آپ جو لکهتے ہیں کیا اس سے مطمئن ہیں؟.....کیا آپ، کبهی  لکهنا  چهوڑ سکتے/سکتی ہیں؟*
⚪جواب:- کوشش جاری ہے

*16: آپ لکهنے کے لئے کس چیز کا استعمال کرتے/کرتی ہیں؟ قلم کاغذ یا موبائل...؟؟؟*
⚪جواب:- قلم کاغذ

*17: اپنے مذہب کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟*
⚪جواب:- اعلی

*18: آج جو ہندوستان کے حالات ہیں اس کے بارے میں کچھ کہنا چاہیں گے/گی؟*
⚪جواب:- دل کو اصغر یقین ہے میرے//
وقت اچھا بھی آئے گا اپنا

*19:  ادبی کہکشاں میں شامل ہو کر آپ کو کیسا لگا؟ اس گروپ کی   کوئی ایسی شخصیت جس نے آپ کو متاثر کیا ہو؟*
⚪جواب:- یہ ایک گروپ نہیں فیملی ہے
مجھے چھوڑ کر سب نے متاثر کیا ہے

*20: اپنے قاری کے لئے کوئی پیغام؟*
⚪جواب:- ابھی اس قابل نہیں ہوں

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Pages