تین سطری نظمیں
قاتل بر سرِ اقتدار
مجرم آسودہ حال
غُربت سُولی پر
٭
پنگھٹ پہ شور
چوپال اُداس
نادیدہ واقعات
٭
وقت کمزور
لمحات مضمحل
صُورِ اسرافیل
٭
مقامی لوگ زندہ ہیں
یہ گنجائش نہیں
بُنیادیں کھوکھلی ہیں
٭
چاہتیں گمراہ کن
اذیت ناک لمحے
نیندیں حرام
٭
لذّت لمحوں کی
عیبوں سے راتیں بھرپُور
دن ہیں پاکیزہ
٭
ہنگامہ خیز خبریں
خون میں ڈوبی سُرخیاں
مہذب تصویریں
علیم صبا نویدی
No,192/266,Triplicane High Road
Flat No,16,Second Floor.Rice Mndi Street,Chennai-600005
No comments:
Post a Comment