Breaking

Post Top Ad

Monday, October 22, 2018

منقبت

" شاہ احمد رضا "

محمد ہارون اکسیر
ادیب علیگ ، مالیگاؤں

عاشقِ مصطفی شاہ احمد رضا
واصفِ انبیاء شاہ احمد رضا

آپ کے فیضِ روحانیت نے دیا
سُنّیت کو بقا شاہ احمد رضا

سیدوں کی غلامی پہ نازاں رہے
بن کے ان کے گدا شاہ احمد رضا

مفتیانِ جہاں کے لئے رہنما
" فتویء رضویہ" شاہ احمد رضا

ترجماں ہے یہ علم خدا داد کی
" دولت المکیہ" شاہ احمد رضا

تیرگی تیرگی آپ کرتے رہے
حق کا روشن دیا شاہ احمد رضا

دل ہے اکسیر کیا آپ کے نقش پر
جاں فدا جاں فدا شاہ احمد رضا

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Pages