Breaking

Post Top Ad

Friday, February 16, 2018

*انٹرویو ایونٹ -ادبی کہکشاں (2018)* 📚

📚 *انٹرویو ایونٹ -ادبی کہکشاں (2018)* 📚

انٹرویو نمبر  7

******************************

*1: سب سے پہلے تو آپ اپنا نام ....قلمی نام بتائیں اور یہ بهی کہ یہ نام آپ نے کیوں رکها؟*

مجھے ناہیدکہتے ہیں۔۔۔۔۔طاہر، شریک حیات  کا نام ہے۔۔۔۔۔قلمی نام ناہیدطاہر ہوگیا۔

*2: آپ نے لکهنے کا آغاز کس سن میں کیا؟آپ کی پہلی تحریر کیا تهی؟*
بی،اے فسٹ ائیرمیں تھی تو افسانہ "حُسن سیرت سے فرار" "نیکی کا بدلہ" "سندور "رسالہ خاتون مشرق اور اخبار کی زینت بنے ۔شادی کے بعد یہ سلسلہ منقطع ہوا۔
مصروفیاتِ زیست نے قلم سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔
گزشتہ چند سالوں سے دوبارہ ادبی دنیا میں طبع آزمائی کررہی ہوں ۔

*3: اپنے ادبی سفر کے کارنامے یا کوئی دل چسپ واقعہ سنائیں؟*
جب پہلی کاوش شائع ہوئی ۔۔۔۔۔اشاعت کی اطلاع مجھے نہ تھی۔ میں کالج میں تھی تب پوسٹ کے ذریعے رسالہ گھر آیا تھا۔۔۔۔میری بہن  وہ رسالہ کالج لے آئی اور اچانک میرے ہاتھ میں تھمادیا۔۔۔۔میں خوشی کے مارے چیخ پڑی تھی اور بہن کو گلے لگالیا۔اطراف کھڑی لڑکیاں معاملہ سمجھنے کی کوشش کرتی رہ گئیں۔

*4:آپ کو  اردو ادب کی کون سی صنف پسند ہے؟اور آپ کس صنف پر اچها لکھ سکتے/سکتی ہیں؟*
نثر نگاری ۔۔۔۔۔۔!!!
صرف اصلاحی افسانے مضامین لکھنا پسند کرتی ہوں۔جس سے معاشرے کی بہتر اصلاح ہوسکے۔۔۔۔۔
ویسےمجھ ایک  قلم اورسوچ  سے کیا ہوسکتاہے بھلا۔۔۔؟ اس کے باوجود ایک امید سی ہے کہتے ہیں نا قطرےقطرے سے سمندر بنتا ہے۔😀

*5: اپنی لکهی ہوئی کوئی تخلیق جو آپ کو پسند ہو؟*
"ساحل کو چھوکر" میری لکھی ناول مجھے بہت پسند ہے۔الحمدللہ جس ادبی گروپ پر اس کی اقساط پوسٹ ہوتی رہیں وہاں بہت ستائش حاصل ہوئی۔

*6: کوئی ایسی تحریر جو آپ لکهنا چاہتے/چاہتی ہوں؟*
موضوع۔۔۔ ! نسلِ نوع کی بہتر تربیت  لکھنا چاہتی  تھی،ہوں اور رہوں گی۔۔۔۔کیونکہ یہ ہمارا اثاثہ ہے ۔

*7: آپ کی مصروفیت کیا ہیں؟کیا آپ ان مصروفیات سے مطمئن ہیں؟*
میں ایک ہاؤس وائف ہوں ۔۔۔۔۔اللہ نےخوبصورت بیٹیاں عطاء کیں ۔۔۔۔جن کی تربیت ہی میرا متاع حیات ہے۔۔۔۔۔۔ اس کے علاوہ  دینی سرگرمی  اور ادبی سرگرمیاں  ۔۔۔۔!!! الحمدللہ میں ان مصروفیات کے آنچل تلےخوش و مطمئن ہوں۔

*8: آپ کا پسندیدہ رنگ، موسم، پهول اور خوشبو؟*
پسندیدہ رنگ سرخ ہے۔۔۔۔۔! اپنے بچوں کو سرخ رنگ اتنا پہنایا ہے کہ بچے جو کہ اب کالج جارہے ہیں۔۔۔اپنے بچپن کا نام ہی ریڈ  زون رکھا ہے😂
کائنات کا ہر رنگ پسند ہے۔۔۔جس میں پھول، خوشبو، موسم سب شامل ہیں۔

*9 آپ لکهنے کے لئے کس طرح کا ماحول پسند کرتے/کرتی ہیں؟*
ماحول خاص نہیں۔۔۔۔۔۔بس دلی سکون میسر ہو تو خودبخود قلم دوڑنے لگتا ہے۔
ہاہاہا ابھی قلم کہاں۔۔۔۔۔۔۔  کی بورڈ پہ  انگلیاں تھرکتی ہیں۔

*10: کیا آپ اپنی نجی زندگی کے بارے میں کچھ بتانا پسند کریں گے/گی؟*
جی ضرور ۔۔۔۔۔۔شوہر طاہر بلال جو ایک کامیاب میکانیکل پروجکٹ مینیجر ہیں اس کے ساتھ ایک سُلجھے ہوئے شاعر وادب نواز بھی۔۔۔۔ !
گزشتہ 20 سالوں سے سعودی عرب ریاض میں مقیم ہوں۔۔۔۔۔۔۔ جب بھی دل بےچین ہوتا ہےمکہ مکرمہ پہنچ کر کعبہ کا غلاف تھام لیتی ہوں۔۔۔۔یہ اللہ تعالی کی جانب سے خاص عنایت ہے مجھ گناہ گار پر۔

*11:  آپ کی کوئی تصنیف  ہے؟ انٹر نیٹ پر آپ کی تخلیق کسی فورم یا ویب پر دستیاب ہو سکتی ہے؟*
جی۔۔۔۔ kahaany.com پر میری تخلیقات  دستیاب ہیں۔

http://kahaany.com/kahani-jo-boya-wohi-by-naheed-tahir/

http://kahaany.com/sisakta-tara-by-naheed-tahir/

http://m.dailyazad.com/special/2017-03-06/47123

Bihar urdu youth forum
اس کے علاوہ فیس بک میں کئی فورم ہیں۔جہاں میرے افسانے معیاری مقام حاصل کیے ہیں۔

*12: آپ کی تخلیق ہندوستان کے  کن رسائل و اخبارات میں شائع ہو چکی ہے ؟ پہلی تحریر کب اور کہاں شائع ہوئی ؟*

خاتون مشرق میں پہلی تخلیق شائع ہوئی
وقارِہند،حیدرآباد
ندائےگل ، پاکستان
چرس،پاکستان
اردو نیوز،سعودی عرب
اردوآنگن،ممبئی
اس کے علاوہ چند دوسرے رسالے واخبارات

*13: آپ کے پسندیدہ شاعر،ادیب یا شخصیت؟*
علامہ اقبال ،احمد فراز، مرزا غالب 
رضیہ بٹ ،بشری رحمن

*14: اردو ادب کے حوالے سے آپ کس حد تک مطمئن ہیں؟*
جب سے واٹس اپ اور نٹ کی دنیا آباد ہوئی ہے اردو کو کافی فروغ حاصل ہوئی ہے۔۔اس لحاظ سے اردو کا مستقبل بھی روشنی کی جانب گامزن ہے اسی  خیال کے تحت سکونِ قلب میسر  ہے۔

*15: آپ جو لکهتے ہیں کیا اس سے مطمئن ہیں؟.....کیا آپ، کبهی  لکهنا  چهوڑ سکتے/سکتی ہیں؟*

مطمئن ہونا انسان کی فطرت میں کہا😊
زندگی نے وفا کی تو ان شاءاللہ قلم کا ساتھ کبھی نہیں چھوٹےگا۔

*16: آپ لکهنے کے لئے کس چیز کا استعمال کرتے/کرتی ہیں؟ قلم کاغذ یا موبائل...؟؟؟*

موبائل۔۔۔۔۔!

*17: اپنے مذہب کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟*
اسلام سے بہتر دنیا میں کوئی مذہب نہیں۔۔۔۔!

*18: آج جو ہندوستان کے حالات ہیں اس کے بارے میں کچھ کہنا چاہیں گے/گی؟*

ایک بطن سے ، ہم چار بھائی !!!
"ہندو،مسلم،سکھ،عیسائی"..

لیکن صرف ہم سے سوتیلا برتاؤ کیوں....؟؟؟

گناہ یہ کہ ہم مسلمان  ہیں،یا اس لئے کے ہماری گزشتہ  نسلوں نے ملک کی آزادی کے لئے اپنا اور اپنے اہل وعيال کا لہو بہایا،قربانیاں دی ۔یہ قصور تو اتنا سنگین  نہیں جس پر یوں نفرت کا مظاہرہ ہو۔۔۔۔؟

ہمھیں دہشت گردی کے لقب سے نوازکر
ہماری حُب الوطنی کو شک کی زنجیریں پہنا دی گئیں ۔ اپنے ہی گھرمیں اجنبی بنا دیاگیا۔۔۔۔۔ !!!
جبکہ اس دل میں صرف ہندوستان بساہے۔

دل ہندوستان...!!!
جان ہندوستان....!!!
میراوطن ہندوستان...!!!

اتنی گہری الفت....دیوانگی کے باوجود ہم سے کسی کو پیار نہیں ،ہم پر اعتماد نہیں ۔!!!
آخر کیوں ہم پر اعتبار نہی ....؟؟؟
ہم اپنے ہی گھر میں بے یار و مددگار رُسوا ،ذلیل و خوار  ہیں۔۔۔...
ہماراکوئی پاسبان نہیں....😭😭😭  اطراف نفرت کی گہری تاریکی چھائی ہے  روشنی کی کوئی امید نہیں!!!
تعصب  کی آگ لاشوں کوکوئلہ بنارہی ہے !!!

رب نے ہم پر یوں ظالموں کومسلط کردیا۔۔۔۔۔یہ ہمارے گناہوں کی کوئی سزاتو نہیں؟
اب ! اس بوجھ تلے دم گھٹنے لگا...سانسیں ساتھ چھوڑنےلگیں...حوصلے پست ہونے لگے...!!!
یا رب کوئی مسیحا ایسا بھیج دیجئے جو ہماری ٹوٹتی سانسوں کو،پست حوصلوں کو سہارا بخش سکے !!!  آمین

*19:  ادبی کہکشاں میں شامل ہو کر آپ کو کیسا لگا؟ اس گروپ کی   کوئی ایسی شخصیت جس نے آپ کو متاثر کیا ہو؟*
بہت اچھا لگا۔۔۔۔
تمام ایڈمن قابل ستائش ہیں۔۔۔۔۔۔!
اس گروپ کے تخلیق کار،نئی سوچ تیزذہانت ،سُلجھے ہوئے روشن خیال ہیں ۔۔۔۔!
یہاں کی تمام شخصیتیں  اور خوبصورت فضاء نے متاثر کیا 

*20: اپنے قاری کے لئے کوئی پیغام؟*

ایمان کی حفاظت کرنا سیکھیں ۔۔۔۔!!!
اس کے آگے دنیا کی ہر چیز بےکار و بے معنی ہے۔۔۔۔جہاں ایمان کی بات آجائے وہاں اپنی محبت،اولاد ماں باپ ، دولت سب کچھ قربان کرنا  پڑے۔۔۔۔۔ قربان کردیں۔۔۔۔۔۔!!!
کیونکہ ایمان ہر شے سے بہتر ہر رشتے سے افضل ہے۔۔۔۔۔!
نسلِ نوع ایک محبت کی خاطر اپنے مذہب کو چھوڑ کر غیروں کے طریقوں کو اپنارہے ہیں۔۔۔۔۔یہ دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ ایمان کی خاطر اپنی جان مال اولاد اور محبت قربان کرنے والے بنیں۔۔۔۔اسی میں ہم تمام کی بھلائی اورکامیابی پوشیدہ  ہے۔۔۔۔۔!!!

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Pages