Breaking

Post Top Ad

Thursday, February 7, 2019

دنیا کی دس امیر ترین دہشت گرد تنظیمیں

دنیا کی دس امیر ترین دہشت گرد تنظیمیں
---------------------------------------------

امریکی خبر رساں ادارے 'فوربز میگزین' نے دنیا بھر میں کام کرنے والی ’دس امیر ترین‘ دہشت گرد تنظیموں کی فہرست (صرف تین سال قبل2016 میں) شائع کی تھی جس میں تنظیموں کی آمدنی کے حساب سے ان کی درجہ بندی کی گئی تھی۔

(1) دولت اسلامیہ:
فوربز میگزین کے مطابق اپنے آپ کو دولت اسلامیہ کہلانے والی شدت پسند تنظیم دنیا کی امیر ترین دہشت گرد تنظیم ہے جس کی سالانہ آمدن دو ارب ڈالر ہے۔ لیکن بعض ماہرین کا خیال ہے کہ ان کی آمدنی تین ارب ڈالر ہے۔

(2) حماس:
فلسطین کے شہر غزہ اور غرب اردن میں موجود جنگجو تنظیم حماس کو دوسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔ اس کی آمدنی ایک ارب امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔ آمدنی کا ذریعہ ٹیکس اور فیس کے علاوہ مالی تعاون ہے۔

(3) فارک:
تیسرے نمبر پر فارک کو رکھا گیا ہے جس کی سالانہ آمدنی 60 کروڑ ڈالر بتائی گئی ہے۔ کولمبیا کی مسلح انقلابی فورسز کو فارک کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ اس کی آمدنی کے ذرائع میں منشیات کی پیداوار اور اس کی سمگلنگ شامل ہے۔

(4) حزب اللہ:
لبنان کی حزب اللہ کو چوتھے نمبر پر رکھا گیا ہے اور اس کی سالانہ آمدنی 50 کروڑ ہے اور آمدنی کے اہم ذرائع میں ایران سے مالی تعاون کے منشیات کی پیداوار اور سمگلنگ شامل ہیں۔

(5) طالبان:
پانچویں نمبر پر طالبان کا نام رکھا گیا ہے جس کی سالانہ آمدنی 40 کروڑ امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔ افغانستان کے علاوہ یہ پاکستان اور دوسری جگہ بھی موجود ہے۔ اس کی آمدنی میں عطیات کے علاوہ ٹیکس، فیس کے علاوہ منشیات کی سمگلنگ بھی شامل ہے۔

(6) القاعدہ:
القاعدہ کی سالانہ آمدنی 15 کروڑ امریکی ڈالر ہے اور اسے سب سے خطرناک دہشت گرد تنظیم کے طور پر بیان کیاگیا ہے۔ آمدنی کے ذرائع میں مالی تعاون، عطیات، اغوا، تاوان اور منشیات کی سمگلنگ شامل ہے۔

(7) لشکر طیبہ:
ساتویں نمبر پر لشکر طیبہ کو رکھا گیا ہے اور یہ جنوبی ایشیا میں اہمیت کی حامل ہے۔ اس کی سالانہ آمدنی دس کروڑ امریکی ڈالر بتائی گئی ہے اس کی آمدنی مالی تعاون اور عطیات ہیں۔

(8) الشباب:
صومالیہ کی جنگجو تنظیم الشباب کو آٹھویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ اس کا قیام سنہ 2006 میں عمل میں آیا تھا۔ اس کی آمدنی سات کروڑ سالانہ بتائی گئی ہے اور آمدنی کے ذرائع کے طور پر اغوا، تاوان اور غیر قانونی تجارت وغیرہ کو بیان کیا گیا ہے۔

(9) ریئل آئی آر اے:
شمالی آئر لینڈ کی جنگجو تنظیم ریئل آئی آر اے جو کہ آئرش ریپبلکن آرمی کا منحرف دستہ ہے کا قیام سنہ 1998 میں عمل میں آیا تھا۔ اس کی آمدنی پانچ کروڑ امریکی ڈالر ہے۔ اس کی آمدنی کے ذرائع میں سمگلنگ اور غیرقانونی تجارت کے ساتھ عطیات شامل ہیں۔

(10) بوکو حرام:
فوربز نے دسویں نمبر پر نائجیریا میں سرگرم جنگجو تنظیم بوکو حرام کو رکھا ہے۔ یہ مغربی تعلیمات کو گناہ تصور کرتی ہے اور اس کی سالانہ آمدنی ڈھائی کروڑ امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔ اس کی آمدنی کے ذرائع میں اغوا، تاوان، فیس اور ٹیکس، ڈاکہ اور لوٹ مار وغیرہ شامل ہے۔

(نوٹ: 'بی بی سی اردو نیوز' میں شائع ان امیرترین دہشت گرد تنظیموں کا تفصیلی تجزیہ جو اثبات کے متعاقب شمارے میں شامل اشاعت ہے، یہ بتانے کے لیے کافی ہے کہ گزرے دنوں کے مقابلے میں مذہب صرف آخرت کا سودا نہیں بلکہ اس سے کئی گنا زیادہ اسی زمین پر منفعت بخش سودا بن چکا ہے جس میں لاگت کچھ نہیں آتی لیکن منافع 100 فیصد ہے۔)

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Pages