Breaking

Post Top Ad

Thursday, February 27, 2020

Is Liye Phir Se Huwa Hai Aana Tere Shahar Me > Dr Wasi Makranvai Wajidi

اس لیے پھر سے ہوا ہے آنا تیرے شہر میں
لکھ دیا ہے رب نے آب و دانہ تیرے شہر میں
اس لیے لگتی ہے تیرے شہر میں رندوں کی بھیڑ
رات دن رہتا ہے وا میخانہ تیرے شہر میں
اک نظر دیکھے جو تیرے حسن کی بے باکیاں
پل میں ہو فرزانہ بھی دیوانہ تیرے شہر میں
رشک جس کو دیکھ کر کرتے ہیں مہر و ماہ بھی
ہیں خس و خاشاک بھی دردانہ تیرے شہر میں
عشق ہے کیا شے محبت نام ہے کس چیز کا
آکے میں نے رمز یہ بھی جانا تیرے شہر میں
سر جھکانا میرے مشرب میں وصیؔ جائز نہیں
اس لیے دل لایا ہوں نذرانہ تیرے شہر میں 

ڈاکٹر وصی مکرانی واجدی

Malangua.Dt:Sarlahi.Nepal,
Is Liye Phir Se Huwa Hai Aana Tere Shahar Me > Dr Wasi Makranvai Wajidi
Is Liye Phir Se Huwa Hai Aana Tere Shahar Me > Dr Wasi Makranvai Wajidi

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Pages