Breaking

Post Top Ad

Friday, February 7, 2020

Sawal Ki Dastak - Azad

سوال کی دستک

Sawal Ki Dastak - Azad
Sawal Ki Dastak - Azad 
تم نے غلط کہا
ہم سب خاک کے پتلے ہیں
خاک کے پتلوں میں
آسمانوں کو چھونے کی تمنا کیسی؟
سمندر کی گہرائی کو ناپنے کی خواہش کیسی؟
تم نے غلط کہا
ہم سب خاک کے پتلے ہیں
تو۔۔۔۔غم و آلام سے ہمارے رشتے کیوں ہیں ؟
ہم اچھے یا برے کیوں ہیں؟
ہم میں تعصب اور حسد کی بو باس کیوں ہے؟
ہم میں دوستی اور دشمنی کی 
گرم اور سرد آگ کیوں ہے؟
ہم میں مہذب اور غیرمہذب لہو کی بوندیں
کیوں رواں دواں ہیں؟
دل و ذہن میں تازگی اور مردگی کا
مسلسل روگ اور سوگ کیوں ہے؟
شعور اور لاشعور کو جگمگاہٹ کون دیتا ہے؟
ذرا۔۔۔۔۔۔۔۔کچھ دیرخاموش رہو
مجھے سوچنے دو
میں کسی کی ملاقات کامنتظرکیوں ہوں؟
وہ کون ہے؟
رہتا کہاں ہے؟
کس سے پوچھوں؟
کون بتائے گا؟

علیم صبا نویدی

266,TriplicHighRoad,FlatNo.16,
IIndFloor,RiceMandisTreet,Chennai-600005

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Pages