Breaking

Post Top Ad

Wednesday, February 14, 2018

📚 *انٹرویو ایونٹ -ادبی کہکشاں (2018)* 📚 انٹرویو نمبر   2

📚 *انٹرویو ایونٹ -ادبی کہکشاں (2018)* 📚

انٹرویو نمبر   2

******************************

*1: سب سے پہلے تو آپ اپنا نام ....قلمی نام بتائیں اور یہ بهی کہ یہ نام آپ نے کیوں رکها؟*

*صـــــــــــادق حسین ابن محمد مرتضٰی انصاری*
*تخلص اســــــــــــــــد جو لا شعوری کی دین ہے مطلب یہ کہ بہت سوچ سمجھ کر نہیں رکھا گیا*
.

*2: آپ نے لکهنے کا آغاز کس سن میں کیا؟آپ کی پہلی تحریر کیا تهی؟*

*جہاں تک یاد پڑتا ہے 1989 افسانے کہانیاں گیت غزلوں کی کئی کاپیاں ایک شدید بارش کی نذر ہوگئیں*؛ *پہلی تخلیق یاد نہیں*

*3: اپنے ادبی سفر کے کارنامے یا کوئی دل چسپ واقعہ سنائیں؟*

*کارنامہ اب تک انجام کو نہیں پہنچا؛ دلچسپ بات یہ ہے کہ میں اکثر حلقئہ ادب سے  بھاگ جاتا ہوں مہینوں سال دور رہتاہوں*؛ *لاپروا اتنا ہوں اپنی تخلیق کے بارے میں کہ میرے کئی دوست مجھ سے ناراض رہتے ہیں*

*4:آپ کو  اردو ادب کی کون سی صنف پسند ہے؟اور آپ کس صنف پر اچها لکھ سکتے/سکتی ہیں؟*

*بالخصوص شاعری اور افسانے یہ بات اور ہے کہ کچھ سمجھ نہیں*
*میں تو بس طبع آزمائی کرتا ہوں اس کا بہتر فیصلہ قارئین کریں گے*

*5: اپنی لکهی ہوئی کوئی تخلیق جو آپ کو پسند ہو؟*

*اب تک کوئی بھی تخلیق پسند نہیں آئی بس صرف سفید کاغذ کالے کئے ہیں*

*6: کوئی ایسی تحریر جو آپ لکهنا چاہتے/چاہتی ہوں؟*
*بہت ساری غزلیں بہت سارے افسانے*

*7: آپ کی مصروفیت کیا ہیں؟کیا آپ ان مصروفیات سے مطمئن ہیں؟*

*پاور لوم مزدوری .....* *مطمئن نہیں؛ مجبور ہوں*

*8: آپ کا پسندیدہ رنگ، موسم، پهول اور خوشبو؟*

*سرخ جو انقلاب کی علامت سمجھا جاتا ہے؛* *سرد موسم؛* *ہر وہ پھول جس میں خوشبو ہو؛ ہر وہ خوشبو جو روح میں اتر جائے*

*9 آپ لکهنے کے لئے کس طرح کا ماحول پسند کرتے/کرتی ہیں؟*

*جہاں بچے نہ ہوں*

*10: کیا آپ اپنی نجی زندگی کے بارے میں کچھ بتانا پسند کریں گے/گی؟*

*نہیییییییییں*

*11:  آپ کی کوئی تصنیف  ہے؟ انٹر نیٹ پر آپ کی تخلیق کسی فورم یا ویب پر دستیاب ہو سکتی ہے؟*

*اب تک نہیں*

*12: آپ کی تخلیق ہندوستان کے  کن رسائل و اخبارات میں شائع ہو چکی ہے ؟ پہلی تحریر کب اور کہاں شائع ہوئی ؟*

*مالیگاؤں کا رسالہ بیباک؛ اردو ٹائمز؛ انقلاب ممبئی ؛ اور دیگر جو فی الوقت یاد نہیں*

*13: آپ کے پسندیدہ شاعر،ادیب یا شخصیت؟*

*شاعر؛ فیض احمد فیض احمد فراز؛.....*  *ادیبوں میں منشی پریم چند احمد شموئل صاحبان*

*14: اردو ادب کے حوالے سے آپ کس حد تک مطمئن ہیں؟*

*ہمارے بزرگوں نے ہمیں ادب کی لہلہاتی کھیتی عنایت کی تھی؛* *مگر نام و نمود کے لئے ایک منھ زور سانڈوں کا جھنڈ گھس آیا ہے جو اس لہلہاتی کھیتی کو روند رہا ہے*

*15: آپ جو لکهتے ہیں کیا اس سے مطمئن ہیں؟.....کیا آپ، کبهی  لکهنا  چهوڑ سکتے/سکتی ہیں؟*

*مطمئن نہیں ہوں، مگر لکھنا نہیں چھوٹ سکتا جو شاید فطرت میں ہے*؛

*16: آپ لکهنے کے لئے کس چیز کا استعمال کرتے/کرتی ہیں؟ قلم کاغذ یا موبائل...؟؟؟*

*فی الحال موبائل*

*17: اپنے مذہب کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟*

*اپنے مذہب کے اصول و ضوابط بالکل انسانی فطرت کے مطابق ہیں، اور تو اور یہ حکم الہی ہے جوجان سے زیادہ عزیز ہیں*

*18: آج جو ہندوستان کے حالات ہیں اس کے بارے میں کچھ کہنا چاہیں گے/گی؟*

*آنے والے حالات سے بہتر ہیں*

*19:  ادبی کہکشاں میں شامل ہو کر آپ کو کیسا لگا؟ اس گروپ کی   کوئی ایسی شخصیت جس نے آپ کو متاثر کیا ہو؟*

*بہت اچھا لگا؛*
*ہیں نا! ایک شخصیت جن کی بے باکی متاثر کرتی ہیں؛*
*زارا فراز صاحبہ*

*20: اپنے قاری کے لئے کوئی پیغام؟*

*ہرحال میں سچ بولو*

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Pages