فتنہ گر گل کھلانے لگے ہیں
ہر جگہ شر مچانے لگے ہیں
محفلِ شعر میں کم سخن بھی
رنگ اپنا جمانے لگے ہیں
مہر و الفت کا ہم دوستوں میں
ربطِ باہم بڑھانے لگے ہیں
اپنے منصب کو صدقِ دلی سے
ہم بخوبی نبھانے لگے ہیں
حکمراں آج کل کے یہاں پر
کھوٹے سکّے چلانے لگے ہیں
صورتِ مہرِ تاباں سخنور
دہر میں جگمگانے لگے ہیں
مثلِ شمس و قمر ہم بھی امجدؔ
سارے عالم پہ چھانے لگے ہیں
محمدامجد سلیم امجدؔ
H.No:2-9-110
Mukarrampura
Karinagar-505001(T.S)
No comments:
Post a Comment