Breaking

Post Top Ad

Tuesday, August 18, 2020

Hasan Ki Zaat Hai Haya Ke Liye > Ghazal > K, Anees Azhar

حسن کی ذات ہے حیا کے لیے
دلکشی ساری دلربا کے لیے
مضطرب ہے مری جبیں کب سے
ان کے بس ایک نقشِ پا کے لیے
کچھ نہ آیا ہمارے ہاتھ مگر
ہاتھ اٹھائے بہت دعا کے لیے
ہے اندھیرا اگر مقدر میں
کیوں ترستے ہو تم ضیا کے لیے
زلزلے‘ حادثے‘ یہ جور وستم
 رونما ہوتے ہیں سزا کے لیے
لوگ ہیں منتظر بہت اظہرؔ؟
ایک بے لوث رہنما کے لیے


کے۔ انیس اظہرؔ

Periapet.Vaniyambadi
Dist:Vellore-635751
 

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Pages