’’جو جان سے پیارا ہوتا ہے‘‘
وہ یار نیارا ہوتا ہے
جو پاس کھڑی ہو تنہائی
تو عشق سہارا ہوتا ہے
لو پیئے سمندر کوئی کیوں
یہ آب جو کھارا ہوتا ہے
وہ جیت سمجھتا ہے اس کو
جو پیار میں ہارا ہوتا ہے
جو پوچھا منیؔ سے حال‘ کہا
ہے شکر گزارا ہوتا ہے
ہریش کمار منیؔ
R/O:Village-Seri.B.P.O:saeri.
Tehsil:Bhallo.Dist:Doda-182221
No comments:
Post a Comment