Breaking

Post Top Ad

Sunday, September 30, 2018

چین دل کا نیند آنکھوں سے اڑالے جائے گا

چین دل کا نیند آنکھوں سے اڑالے جائے گا
یہ جنوں تو زندگی کا سب مزہ لے جائے گا
جاں ہتھیلی پر لیے پھرتے ہو جس کے واسطے
چھین کر اک دن تمہارا آسرا لے جائے گا
کس لئے کرتا ہے تویوں اپنی طاقت پر غرور
وقت کا قزاق تیری ہر ادا لے جائے گا
مال و زر کی یہ ہوس رکھتا ہے اپنے دل میں کیوں
بعد مرنے کے بتا تو ساتھ کیا لے جائے گا
دیکھنے کی دل میں خواہش ہے مجھے اس تاج کی
کون جانے کب مقدر آگرا لے جائے گا
مطلبی دنیا میں رشتے بھی ہیں سارے مطلبی
دل لگا کے ان سے سرورؔ کیا بھلا لے جائے گا 
    غلام سرور ہاشمی

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Pages