Breaking

Post Top Ad

Thursday, October 31, 2019

’گلستاں‘کے لیے’حرف آغاز‘

’گلستاں‘کے لیے’حرف آغاز‘

ہردورمیں بچوں کے ادب کی اہمیت رہی ہے اوررہے گی۔جہاں تک اردوکاتعلق ہے بچوں میں ادبی ذوق کی آبیاری کے لیے تارے(حیدرآباد)بھائی جان (حیدرآباد)کھلونا(دہلی)پیام تعلیم(دہلی)نور(رامپور)غنچہ(بجنور) بچوں کی دنیا(کراچی)نرالی دنیا(دہلی)ہمارے نونہال(حیدرآباد)گل بوٹے(ممبئی) امنگ (دہلی)اوردیگر رسائل کی خدمات ناقابل فراموش ہیں رسالوں کے اردو روزنامےبھی بچوں کے گوشے یاصفحات مختص کرتے ہیں۔
بچوں کے لیے لکھنااگرچہ آسان نہیں ہے مگر اس سے دامن بھی تونہیں بچاسکتے۔ہمارے قلم کاراپنی اس اہم ذمہ داری سے کیسے اجتناب برت سکتے ہیں ،بچوں کی نفسیاتی استعداددلچسپی اورذوق وشوق کے مطابق سلیس اورسادہ زبان میں تحریریں ضروری ہیں اوریہی تحریریں ادب اطفال کاجزو بن جاتی ہیں۔ادب اطفال کے تحت بچوں کے لیے سب سے پسندیدہ صنف کہانی ہے جسے وہ بڑے شوق سے سنتے اورپڑھتے ہیں۔ ان کی دوسری پسند نظمیں ہیں۔نظم نگاروں میں اسماعیل میرٹھی،شفیع الدین نیرؔ، افسرمیرٹھی کو بحیثیت شاعر اطفال استاد کادرجہ حاصل ہے۔ کرناٹک میں وقارؔخلیل،امیدؔادیبی، شاکرہ بیگم صباؔ امجدحسین حافظؔ،ظہیرؔرانی بنوری کی خصوص میں امتیاز حاصل ہے۔ کرناٹک اردواکادمی قبل ازیں بچوں کے شعری ذوق کو جلابخشنے کے لیے ’آؤگائیں خوشیاں منائیں‘(بہ اشتراک سی آئی آئی ایل میسور)اور ’گلدستۂ صبا‘ شائع کر چکی ہے۔
ظہیرؔرانی بنوری کازیرنظر شعری مجموعہ ’گلستاں‘اس سلسلے کی تیسری کڑی ہے۔ ظہیرؔرانی بنوری بچوں کے مقبول شاعر ہیں۔ قبل ازیں بچوں کے لیے ان کے دوشعری مجموعہ’کلیاں‘اور’گلاب ‘ منظر عام پر آچکے ہیں۔
مجھے امید ہے کہ ان کے اس تیسرے مجموعہ ’گلستاں‘کوبھی طلبا وطالبات میں مقبولیت حاصل ہوگی۔

وہاب عندلیب

سابق صدرکرناٹک اردواکاڈمی بنگلور۔بتاریخ ۷،۱۱۔۲۰۰۳

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Pages