Breaking

Post Top Ad

Thursday, October 24, 2019

عشقِ ناکام کا اظہار کروں یا نہ کروں

عشقِ ناکام کا اظہار کروں یا نہ کروں
’’خود کو رسوا سرِ بازار کروں یا نہ کروں‘‘

وہ گزرتے ہیں سرِ راہ چرا کر آنکھیں
ان سے اب آنکھیں کبھی چار کروں یا نہ کروں

رنگ و رامش ہو سوا فصلِ گلِ لالہ میں
اپنے آنگن کو چمن زار کروں یا نہ کروں

کیوں ہیں حیرت زدہ احباب مری جراَت پر
حق کا اظہار سرِ دار کروں یا نہ کروں

سن کے بھی بانگِ جرس ہیں سبھی غافل فیضیؔ 
خواب سے یاروں کو بیدار کروں یا نہ کروں

عبدالمجید فیضی(سمبلپور)

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Pages