بے گناہوں کو جو ستائیں گے
ان کی اوقات ہم بتائیں گے
ہم کو آپس میں جو لڑاتے ہیں
ایک ہوکر انھیں مٹائیں گے
چھوڑ کر سارے مسلکی جھگڑے
ایک مرکز پہ لوٹ آئیں گے
متحد ہوکے ہم بھی آپس میں
اک نیا انقلاب لائیں گے
دل سے نفرت مٹاکے اے توقیرؔ
پیار کا دیپ ہم جلائیں گے
توقیر احمد توقیر
MuktainNagar
Dist:Jalgaon-425306
No comments:
Post a Comment