Breaking

Post Top Ad

Tuesday, August 18, 2020

Bikhar Na Jaoun Kaheen Main Bhi > Ghazal > Kashif Ahasan

بکھر نہ جاؤں کہیں میں بھی خوشبوؤں کی طرح
’’مجھے سمیٹ لے آنکھوں میں منظروں کی طرح‘‘

میں آگے بڑھتا ہی رہتا ہوں جاننبِ منزل
کہیں بھی رکتا نہیں میں تو کاہلوں کی طرح

مجھے خبر نہیں اس کی کہ میری جانِ غزل
تری تلاش میں رہتا ہوں قافیوں کی طرح

دیارِ عشق کا منظر بڑا سہانا ہے
کہ ذرّے ذرّے چمکتے ہیں جگنوؤں کی طرح

لگاکے ٹھوکریں جاتے ہیں سب مجھے احسنؔ
پڑا ہوں راہ میں بیکار پتھروں کی طرح

انجینٔرکاشف احسن(مغربی بنگال)



No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Pages