کتنے ارماں جگائے پھولوں نے
خواب کتنے سجائے پھولوں نے
موسمِ گل کی آمد آمد پر
پیار کے گیت گایے پھولوں نے
شادی و غم کے ساتھ گام بہ گام
عہد و پیماں نبھایے پھولوں نے
مہر و اخلاص اور وفا کے لیے
دکھ ہمیشہ اٹھایے پھولوں نے
سب سے پہلے تمہارے گلشن پر
سر بھی اپنے کٹایے پھولوں نے
مسکراہٹ کے ایک پردے میں
زخم کتنے چھپایے پھولوں نے
عارفہ رخسانہ
10-1-50,StreetCharwadan
P.O/Dt:Siddipet-502103
No comments:
Post a Comment