جذبۂ دل پہ اختیار نہیں
کیسے کہہ دوں کہ تجھ سے پیار نہیں
نوٹ بندی کا یہ اثر دیکھو
شہر میں کوئی کاروبار نہیں
اپنا دکھڑا کسے سناؤں میں
کوئی بھی میرا غم گسار نہیں
دل سے تجھ کو میں چاہتا ہوں بہت
کیا تجھے مجھ پہ اعتبار نہیں
میں جو صحرائے غم میں ہوں شارقؔ
میرا غم سب پہ آشکار نہیں
شارق ؔریاض
9A,Patwapara.Kolkata-700011
No comments:
Post a Comment