کام الٹا ہوگیا اپنی ہراک تدبیر کا
یہ اثر ہم پر پڑا ہے خواب کی تعبیر کا
اس کو سن کر اہلِ باطل کانپ اٹھتے ہیں سدا
جب کبھی لگتا ہے نعرہ دوستو تکبیر کا
پھر یزیدی فوج ہے مدِ مقابل‘ اس لیے
جذبہ ہم پیدا کریں پھر حضرتِ شبیر کا
آپ جو کہتے ہیں خود اس پر عمل کرتے نہیں
کیا اثر ہوگا بھلا پھر آپ کی تقریر کا
ہلکی بارش میں دریدہ ہو نہ جایے وہ کہیں
’’کاغذی ہے پیرہن ہر پیکرِ تصویر کا‘‘
انجینٔرکاشف احسن
ExecutiveEngineer(M).Damodar
ValleyCorporation.Bankura(W.B)
No comments:
Post a Comment