Breaking

Post Top Ad

Tuesday, August 18, 2020

Padha Hon Rah Un Ki Main Pathroun Ki Taraha > Ghazal > Nafees Seetapuri

پڑا ہوں راہ ان کی میں پتھروں کی طرح
وہ مجھ سے کھیلتے رہتے ہیں ٹھوکروں کی طرح

ہزار بار میں رویا ہوں مسکراتے ہویے
مجھے سمجھتے ہیں سب لوگ مسخروں کی طرح

بھرا ہے میرا بھی کاسہ غمِ محبت سے
وہ درد بانٹ رہا تھا تونگروں کی طرح

بچھڑ کے آپ کی محفل سے یہ ہوا انجام
بھٹک رہا ہوں زمانے میں بے گھروں کی طرح

خیال آپ کا جیسے حسین خواب کوئی
نفیسؔ آپ ہیں سرخاب کے پروں کی طرح

نفیس سیتا پوری(قضیارہ۔یو پی)



No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Pages