یاد کے اک مکان میں گونجی
بات اس کے دھیان میں گونجی
روح کے اس مکان میں گونجی
کس کی آواز کان میں گونجی
کبریائی اسی کا حصہ ہے
یہ خبر اب اذان میں گونجی
چھوڑ کر وہ چلا گیا مجھ کو
اک تڑپ اطمینان میں گونجی
چاہتا ہے وہ فوزیہؔ تجھ کو
یہ خبر ایک مان میں گونجی
فوزیہ اختر رداؔ
No.5:Komadan BaganLane
Kolkata-700016(W.B)
No comments:
Post a Comment